منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران طاہر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ہیٹ ٹرک

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے سب سے کامیاب بولرز ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کیخلاف ہیٹ ٹرک کر لی۔عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر حسان خان کو کلین بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے نئے آنے والے کھلاڑی جان ہیسٹنگز کو بھی بولڈ کردیا۔ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر نے اپنے اوور کی چوتھی گیند پر راحت علی کو ایل بی ڈبلیو کر کے نا صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کر دیا ۔

بلکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی اور ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ہیٹ ٹرک کرنے والے عمران طاہر نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کہ اچانک کوئٹہ کے ساتھ کیا ہوا، سرفراز اچھا کھیل رہے تھے اس لیے میں ان کے خلاف حکمت عملی ترتیب دے رہا تھا۔عمران طاہر کا کہناتھا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار نہیں تھی لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم بہت عمدہ کھیلے۔انہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ مختلف ورائٹیز پر یقین رکھتا ہوں اور یہی چیز میرے اور ٹیم کے لیے کا م کر گئی۔انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس اہلیہ اور بیٹے کے نام ہے جو بہت دور سے میچ دیکھنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک محمد عامر نے کی تھی جبکہ ٹورنامنٹ کی دوسری اور تیسری ہیٹ ٹرک رواں سیزن میں ہی بنائی گئیں۔دونوں ہیٹ ٹرکس ملتان سلطانز کی جانب سے کی گئیں جو پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیل رہی ہے، پہلی ہیٹ ٹرک جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف بنائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…