اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

شامی حکومت کی بمباری جنگ جرم ہے،عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائیگا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

جنیوا\نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ نے شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کردیاہے ہفتہ کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہا کہ شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری جنگی جرائم ہے،جس پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان سن لیں کہ ان کی شناخت کی جارہی ہے اور مستقبل میں ان پر مقدمہ چلانے کے لیے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں،جنگی بندی کی قرارداد پر اتفاق رائے کے باوجود مشرقی غوطہ میں عام شہریوں پر مسلسل بمباری اور گولہ باری کی جارہی ہے،ہم ساری صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں جو نہ صرف جنگی جرائم بلکہ انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سرنڈر کرنے یا موت میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتوں سے غوطہ میں جاری شامی اور روسی افواج کی بمباری میں 650 سے زائد شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ شام میں ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کی قراداد بھی منظور کی تھی لیکن شامی اور روسی حکومتوں نے اقوام متحدہ کی دھجیاں اڑا دیں اور قرارداد منظور ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ بمباری کی گئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے مسلسل جاری ہے۔غوطہ میں ہزاروں شہری بیمار اور زخمی ہیں جو طبی امداد کے منتظر ہیں لیکن شامی حکومت کی مسلسل بمباری کی وجہ سے امدادی تنظیموں کے لیے شہر میں داخل ہونا ناممکن ہوگیا ہے۔ 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ترجیحی بنیاد پر علاقے سے انخلا اور فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

شامی فوج نے غوطہ میں پمفلٹ بھی گرائے ہیں جن میں شہریوں کو سرنڈر کرنے یا موت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شامی فوج نے مشرقی غوطہ پر قبضے کے لیے مزید پیش قدمی کی ہے۔ بشارالاسد فورسز نے شدید بمباری کے بعد دو دیہات میں باغیوں کو شکست دے کر قبضہ مکمل کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…