اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بنی گالا کیس پرانا اور پیچیدہ ہے، میرا خیال ہے بنی گالا کیس میں تو پیشیاں بھی ہوئی تھیں۔فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ جو اشتہاری قانون کی عزت نہیں کرتا اسکے ساتھ قانونی پراسس میں نہیں جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالا کیس میں تو پیشیاں بھی ہوئی تھیں، ریکارڈ سے متعلق اٹارنی جنرل اور
ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو جو بتایا وہ میڈیا میں آیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان پاناما کیس عدالت میں لائے، لاک ڈائون کے ذریعے اس پٹیشن پر کارروائی کا آغاز ہوا۔دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت سول ،جوڈیشل اور کرمنل نوعیت کی ہوتی ہیں،کرمنل توہین عدالت وہ ہوتی ہے جب آپ عدالت کے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اشتہاری ہونے کے بعد جو ہوا عوام دیکھ رہے ہیں، سوال تو اٹھیں گے۔