پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خوشحالی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے ،شی جن پھنگ

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہاہے کہ پارٹی اور ریاستی اداروں کی زبردست اصلاحات کی قومی نشاۃ ثانیہ اور ہر لہاظ سے قدر خوشحال معاشرہ کی تعمیر کی تکمیل کے لیے زبردست اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار غیر کمیونسٹ پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے6فروری اور گزشتہ روز غیر کمیونسٹ پارٹیوں کے ساتھ دو اجلاس منعقد کیے۔ان اجلاسوں کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارہ کے لیے ریاستی رہنمائوں اور رہنمائوں کے امید واروں کی فہرستوں کے علاوہ پارٹی اور سرکاری اداروں میں زبردست اصلاحات کے منصوبے اور اپنے فیصلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ دونوں فہرستیں ہفتے کو شروع ہونے والے اعلیٰ قانون ساز اسمبلی اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس کے دوران پیش کی جائیں گی۔اپنی تقریر میں شی نے کہا کہ پارٹی اور سرکاری اداروں میں سماجی ترقی ،سماجی پیشرفت اور عوامی ذریعے ہائے معاش کی بہتری کے ساتھ مسلسل اصلاحات کی جانی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات اس مقام پر نہیں پہنچ سکتی جہاں وہ ختم ہوجائیں بلکہ ان میں وقتاً فوقتاً ردوبدل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات سے اہم کاموں پر پارٹی قیادت کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ پارٹی اور حکومتی اداروں کی ردوبدل میں رابطے اور پارٹی کے نظم وضبط نظام اور سرکاری نگرانی سسٹم کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…