جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

ڈرائیونگ تمام سعودی خواتین کا حق نہیں ہوگا،شہزادی ریما

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ، انھیں اسٹیڈیموں میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے ،انھیں کاریں چلانے کا حق دیا گیا ہے لیکن ڈرائیونگ کا حق تمام سعودی خواتین کو حاصل نہیں ہوگا۔

وہ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اٹلانتک کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب میں گفتگو کررہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی خواتین سے متعلق سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ان میں ایک تو یہ ہے کہ ایک عورت خود کو گھر میں محفوظ سمجھے اور دوسرا مردوں کی بالادستی والے معاشرے میں وہ بھی اپنا کوئی کیرئیر اپنا سکے۔انھوں نے کہا کہ گھریلو تشدد ایک اہم مسئلہ ہے اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس اتھارٹی یہ کوشش کررہی ہے کہ صحت مند آبادی کے لیے زیادہ سے زیادہ سعودی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں،ورزش کریں۔شہزادی ریما کا کہنا تھا کہ حجاب اوڑھنے والی خواتین کے لیے سیاہ رنگ کا برقع اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگا۔تین کمپنیاں پہلے ہی ایتھلیٹ خواتین کے لیے عبایا تیار کررہی ہیں۔ دو مزید سائیکلنگ کے لیے بھی بنا رہی ہیں اور اب اس لباس میں بھی جدت آئے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016ء میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں چار خواتین کو ’’وائیلڈ کارڈ‘‘ انٹری کی بنیاد پر حصہ لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن شہزادی ریما کا اٹلانتک کونسل کی تقریب کے موقع پر اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں تب خوشی ہوگی جب ایک سعودی کھلاڑیہ اپنے میرٹ کی بنیاد پر اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے جائے گی ۔تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…