پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بالی و وڈ اسٹارز کی بے پناہ مقبولیت نے ان کی ذاتی زندگیوں کو ختم کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کامیاب اداکاروں کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جنہیں ایک نظم و ضبط میں رکھنے کیلئے کچھ مضبوط ڈیل ڈول والے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔بالی و وڈ اسٹارز کی بے پناہ مقبولیت نے ان کی ذاتی زندگیوں کو ختم کردیا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ایک بڑا ہجوم انہیں گھیر لیتا ہے اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کے لیے پیشہ ور محافظوں کو ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔

بدلتے وقت کے ساتھ یہ باڈی گارڈز بالی وڈ ستاروں کی زندگی کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔ وہ ان باڈی گارڈز کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ عام محافظوں کی طرح ہوتے ہیں اور ویسی ہی زندگی گزارتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ کیونکہ ان کی ماہانا تنخواہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ آپ سوچ کر دنگ رہ جائیں گے۔ حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ پر معروف بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے محافظوں کی دی جانے والی تنخواہ کے اعداد وشمار منظر عام پر آئے ہیں۔سب سے پہلا نمبر ہے بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے محافظ شیرا کا، جو ایک طویل عرصے سے سلمان خان کی سکیورٹی کے امور سنبھالے ہوئے ہے۔ سلمان خان شیرا سے بھرپور محبت کرتے ہیں۔ شیرا کو ان خدمات کے عوض 2 کروڑ سالانہ معاوضہ ملتا ہے۔بالی وڈ کے کنگ خان کے باڈی گارڈ کا نام روی ہے۔ جو شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ شاہ رخ خان اپنے محافظ کو سالانہ 2 کروڑ50 لاکھ انڈین روپے معاوضہ دیتے ہیں۔عامر خان کے مداح بھی کروڑوں کی تعداد میں ہیں تو انہیں بھی اپنی حفاظت پر کروڑوں خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج اس ذمہ داری کو با احسن نبھا رہے ہیں اور اس کے عوض سالانہ2 کروڑ کما رہے ہیں۔دپیکا کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری جلال نامی بادی گارڈ نبھا رہے ہیں۔ دپیکا ہر سال جلال کو راکھی بھی باندھتی ہیں۔

دپیکا جلال کو اس کی خدمات کے عوض 80 لاکھ روپے سالانہ ادا کرتی ہیں۔بالی وڈ کے بگ بی کے پرستاروں کی تعداد بھی بے شمار ہے اور انہیں خود کو ہجوم سے محفوظ رکھنے کے لیے باڈی گارڈ کی ضرورت پڑتی ہے، جس کی ذمہ داری جیتندرشیندے نے سنبھالی ہوئی ہے۔ جیتندر امیتابھ بچن کو محفوظ رکھنے کا معاوضہ 1کروڑ 50لاکھ روپے سالانہ لیتے ہیں۔مارشل آرٹ کے ماہر معروف اداکار اکشے کمار کو بھی اپنی حفاظت کے لیے محافظوں کی ضرورت پڑتی ہے، اس کام کے لیے انہوں نے شریسے تھیلے نامی باڈی گارڈ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو اکشے کو ہجوم سے محفوظ رکھتے ہیں۔ شریسے کی سالانہ تنخواہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…