جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

حکمران جماعت نے پسندیدہ صحافیوں پر خزانے کے منہ کھول دئیے، ہر ماہ کتنے لاکھ روپے صحافیوں کو دئیے جارہے ہیں،حیران کن انکشاف

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) سینئر صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم ایوب خان نے بنایا تھا ،ان کی تشہیر پر بھی پیسہ خرچ کیا گیا لیکن اس ڈیم سے ملک کو کم از کم سو بلین ڈالر کا فائدہ پہنچا ہو گا ۔ یہ ایک سڑک یا پل بھی بنا دیں تو اپنی ذاتی تشہیر دس دس بی بیس کروڑ روپے لگا دیتے ہیں۔دوسری جانب صحافیوں اور میڈیا پربھی پیسوں کی بارش ہے۔

میں ایسے ایسے صحافیوں کوجانتا ہوں جن کو اخباراتایک لاکھ روپے دیتے ہیں جبکہن لیگ انہیں تین لاکھ روپے دیتی ہے۔ نہال ہاشمی کونسل بن نہیں سکتا تھا، ن لیگ نے اسے سینیٹر بنا دیا ۔ نواز شریف اور زرداری نے ایک ہولناک مافیا بنارکھا ہے اور یہ اس طرح سے پیغام دے رہے ہیں کہ ہمیں کرپشن کی اجازت ہونی چاہئیے جیسے الطاف حسین کہتا تھا کہ مجھے دس بیس قتل کی اجازت ہونی چاہئیے لیکن اس کا انجام کیا ہوا، یہ لوگ بھول چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے منصوبوں کی تشہیری مہم کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ایک ہفتے میں تفصیلات طلب کرلیں جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ ذاتی تشہیر کیلئے ٹیکس پیئراور قوم کا پیسہ استعمال ہورہاہے جرت ہے توذاتی تشہیراپنی جیب سے کرنے کی جرت پیدا کریں ، کیا یہ اشتہاری مہم قبل ازوقت انتخابی دھاندلی کے مترادف نہیں ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صوبائی حکومتیں منصوبوں کی تشہیرکیلئے بڑے بڑے لوگو اورتصویروں کیساتھ اشتہارات دیتی ہیں ان اشتہاری مہم پراربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ٹیکس پیئرکے پیسے سے ذاتی تشہیر کی جارہی ہے ، اشتہارات دینے والے ذاتی تشہیر اپنی جیب سے ادا کرنے کی جرت پیدا کریں ،کارکردگی اتنی بہترہونی چاہیے کہ اشتہاردینے کی ضرورت ہی نہ پڑے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اربوں روپے اشتہارات کی مد میں لگائے جارہے ہیں ۔

کیا خرچ کیا جانے والا پیسہ ہسپتالوں میں نہیں لگنا چاہیے تھا ؟اسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہیں اورسندھ کے ساڑھے4 ہزاراسکولوں میں پینے کا پانی میسرنہیں ، کیا یہ اشتہارات قبل ازوقت اانتخابی دھاندلی کے مترادف نہیں ؟ کیا یہ قانون کے مطابق ہیں ؟ چیف جسٹس نے پنجاب ، سندھاورخیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف سیکریٹریز سے تمام میڈیا ہاوسزکودیئے گئے اشتہارات سمیت تمام تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلی ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ از خود نوٹس کی سماعت 12 مارچ کو کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…