کراچی(سی پی پی) کراچی میں عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والے 4 شہریوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں خواجہ اجمیر نگری اور نبی بخش تھانے
کی پولیس کی جانب سے کی گئیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔واضح رہے کہ 27 فروری کو سندھ حکومت نے عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سرکاری اداروں کی جانب سے مختص کردہ جگہ کے علاوہ کچرا پھینکنے اور کچرے کو آگ لگانے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔