جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ایبٹ آباد،ثوبیہ قتل کیس میں نامزد ملزمان نے عدالت کے صوبیہ بی بی کو ذبح کرنے کا اعتراف کر لیا،انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)ثوبیہ قتل کیس میں نامزد ملزمان نے عدالت کے صوبیہ بی بی کو ذبح کرنے کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ 8 فروری کو گلی بہن کے جنگل میں

20 سالہ غیر شادی شدہ ثوبیہ بی بی دختر مسکین کو ذبح کئے جانے والے کے حوالہ سے سیشن جج کی اجازت سے ثوبیہ بی بی کی قبر کشائی کی گئیجس میں ڈاکٹروں نے ثوبیہ بی بی کو چھری سے ذبح کئے جانے کا بتایا، ثوبیہ بی بی کے گلےکو انتہائی گہرائی تک چھری چلا کر ذبح کیا گیا تھا۔ ثوبیہ بی بی کے گھر والوں نے اس قتل کو خودکشی ظاہر کیا جس پر دوران تفتیش ثوبیہ بی بی کے حقیقی بھائی عارف جو ایک مدرسہ کا طالب علم ہے، سے تفتیش کی گئی تو اس نے دوران تفتیش تمام راز سے پردہ اٹھا دیا۔ عارف کی نشاندہی پر ثوبیہ بی بی کے سابق بہنوئی خان افسر ولد محمد اسلم کو بھی گرفتار کیا گیا، دونوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ثوبیہ بی بی کے ایک مقامی لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے ثوبیہ بی بی حاملہ ہو گئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار رفیق کے مطابق ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان نے عدالت میں صوبیہ بی بی کو ذبح کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…