جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عمران خان کا تحریک انصاف کے بانی کارکنوں کو پارٹی میں واپس لانے ،ناراض رہنماؤں کو منانے اورعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر فعال دیرینہ کارکنوں کو واپس لانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جدوجہد کر کے ملک کو مافیاز سے چھڑائیں گے ،پرانے دوستوں او رکارکنوں کو بھولا نہیں ہوں ، پارٹی جب اقتدار میں آئے گی تو انہیں پوری طرح عزت اور پوزیشن دیں گے ، اگر پارٹی میں نئے لوگ شامل نہ ہوں تو یہ ایک این جی او بن جاتی ہے ،

نئے لوگوں کے آنے سے پارٹی بنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ٹاؤن میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے مافیاز کے خلاف جدوجہد کرنی ہے اور اس ملک کو ان سے چھڑانا ہے ۔ ہم رابطہ مہم شروع کرنے جارہے ہیں میں خود بھی عوام کے پاس جارہا ہوں ۔ یہاں بہت سے لوگ ہیں جو 18سے 21سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ان لوگوں نے پارٹی کیلئے بڑی جان ماری ہے ۔ عمران خان نے پارٹی سے ناراض ہونے والے لوگوں کو بھی واپس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور عمران خان آپ کو بھولا نہیں ہے ،آپ ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ۔ جب ہم نے جدوجہد کا آغاز کیا تو اس وقت ہمارے ساتھ بہت کم لوگ تھے ،جتنے لوگ آج یہاں اس وقت ہم اسے بڑا جلسہ سمجھتے تھے ۔ عمران خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ مجھے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی جب فاصلہ طے کر کے وہاں پہنچے تو صرف چار لوگ موجو د تھے لیکن مجھے ان کا جذبہ یاد ہے ۔ عمران خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ کوٹ لکھپت گئے ایک دم شور آ گیا اور نعرے لگنا شروع ہو گئے میں سمجھا کہ باہر نکلیں گے تو عوام کا سمندر ہوگا لیکن دیکھا تو گراؤنڈ خالی تھا اور صرف وہی لوگ تھے جو گاڑی کے آس پاس جمع تھے۔ اس موقع پر عمران خان نے شبیر سیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

کہ آپ نیا پاکستان دیکھ کر اوپر جاؤ گے تم اتنی جلد نہیں جاؤ گے جس پر شرکاء نے بھرپو رقہقہ لگایا ۔ عمران خان نے کہا کہ شبیر سیال اس وقت ہماری جماعت کا صدر تھا جب کوئی ہمارا صدر بننے کیلئے تیار نہیں ہوتاتھا لیکن آج لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ نئے آنے والوں کی وجہ سے پرانے لوگ بھول جاتے ہیں ، پارٹی دیرینہ کارکنوں کو بھولی ہے اور نہ بھولے گی جب پارٹی اقتدار میں آئے گی تو آپ کو پوری طرح عزت دیں گے او رآپ کو پوزیشن دیں گے ۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…