جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

فیصل آباد،بیوی کا گلہ چھری کے ساتھ کاٹ کر جسم سے الگ کرنے والے ملزم کو عبرتناک سزا سنادی گئی،لرزہ خیز انکشافات

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی ) بیوی کا گلہ کاٹنے والے ملزم کو چار بار سزائے موت‘ بہن بھائی بری‘ ذاتی دشمنی ‘ڈکیتی مزاحمت اور نابالغ بھتیجی کو قتل کرنے والے مجرمان کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا‘ شک کا فائدہ دیکر عدالت نے منشیات فروش بری کردیا‘ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خرم بشیر بوسال نے مقدمہ نمبر 480/16 بجرم 302/324/337 تھانہ ملت ٹاؤن کے مجرم ندیم عباس ولد منظور حسین جو کہ جھنگ کا رہائشی ہے نے محکمہ خوراک میں ملازمت کرنے والے

احسن کی بیٹی ردا جو کہ دو بچوں کی ماں تھی کو گھریلو جھگڑے پر پہلے فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ بعد میں چھری کے ساتھ گلہ کاٹ کر جسم سے الگ کردیا کو چار مرتبہ سزائے موت ‘15 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ اس جرم میں شریک مجرم کے بھائی تصور عباس اور بہن نور فاطمہ کو شک کی بنا پر بری کردیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے تھانہ صدر میں درج مقدمہ قتل میں ملوث مجرم غلام مصطفی جس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر راول کو قتل کردیا تھا کو سزائے موت جبکہ شک کا فائدہ ملنے پر چار ملزمان شہباز‘ عدیل‘ اشفاق‘ حیات کو بری کردیا اور ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے تھانہ منصور آباد میں درج مقدمہ قتل میں ملوث مجرم ارشد عرف اچھو جس نے اپنے بھائی اکبر علی کی بیٹی ایمن نا بالغ کو قتل کر کے اس کی نعش نہر میں پھینک دی تھی کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم احسن علی رضا کو سزائے موت جبکہ ظہیر صابر کو عمر قید کی سزا اور دس دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا یاد رہے کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر محمد وقار اصغر کو قتل کردیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز صاحب نے تھانہ جھنگ بازار میں درج 9-Cکے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عثمان علی الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…