اسلام آباد (سی پی پی) وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ ملک میں درآمدی ایل این جی کے منصوبوں سے بجلی کی پیداواری گنجائش 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیدا ہونے والی قدرتی گیس سے چلنے والے پلانٹس سے 1777 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کے منصوبوں میں 31 میگاواٹ کا آلٹرن پاور پراجیکٹ،157 میگاواٹ فوجی کبیروالا پاور پراجیکٹ،450 میگاواٹ کا روش پاور پراجیکٹ،10.4 میگاواٹ کا ڈیوس انرجن
پرائیویٹ لمیٹڈ پراجیکٹ، 791.28میگاواٹ کا بھکی پاور پراجیکٹ،813.02 میگاواٹ کا بلوکی پاور پراجیکٹ،815.60 میگاواٹ کا حویلی بہاردشاہ پاور پراجیکٹ،225 میگاواٹ کا ہل مور پاور پراجیکٹ،229 میگاواٹ کا اوریئنٹ پاور پراجیکٹ،229 میگاواٹ کا سیف پاور پراجیکٹ، 225 میگاواٹ کا سفائر پاور پراجیکٹ اور1638 میگاواٹ کا کوٹ ادو پاور پراجیکٹ شامل ہیں جبکہ بھکی پاورپراجیکٹ کی مجموعی پیداواری استعداد منصوبے کی تکمیل کے بعد1180 میگاواٹ، بلوکی پاور پراجیکٹ کی 1223 میگاواٹ اور حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری استعداد1230 میگاواٹ ہوجائے گی۔