پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاکستان بری طرح پھنس گیا۔۔افغانستان، بھارت کے بعد ایران نے بھی دھمکی دیدی، کیا ہونے جا رہا ہے؟بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے پاکستان کےخلاف ایک ارب 20کروڑ ڈالرز(ایک کھرب 32ارب روپے)جرمانے کیلئے ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایران کا الزام ہے کہ پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا جس پر گیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ(جی ایس پی اے) کی جرمانے کے حوالے سے شق لاگو ہو جاتی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس گیس پائپ لائن معاہدے پر 2009میں دستخط کئے تھے جب ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی جس کے بعد سے منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ اب ایران نے یکم جنوری 2015کے بعد سے 10لاکھ ڈالرز یومیہ کے حساب سے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز جرمانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق معاملے کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے اپنے ایک اندرونی نوٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا ہے۔ تاہم وزیراعظم نے اس پر استفسار کیلئے ایس ایم ایس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ دی نیو نے 7جون 2016کو ہی خبر دے دی تھی کہ مذکورہ گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم خلیجی ملک کا پاکستان رپ دبائو تھا۔ اس وقت ایران کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا لیکن اب 20ماہ بعد تہران نے اسلام آباد پر واضح کر دیا کہ وہ بھاری جرمانے کیلئے ثالثی کی عدالت سے رجوع کرے گا۔ منصوبے کے تحت ایران اور پاکستان کو اپنے علاقوں سے گزرنے والی پائپ لائنیں بچھائی تھیں۔ منصوبہ دسمبر 2014تک مکمل ہونا تھا جب یہ منصوبہ ترک کیا گیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس وقت وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل تھے اور انہوں نے ہی اس کے خاتمے کی تصدیق کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…