جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اب بڑھائی گئیں تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرینگے ،اعجاز احمد چوہدری

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمران غریب عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر غریب عوام کا خون چوسا ہے ۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم اورپاکستان میں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں ۔

حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں ،نوا زشریف اور آصف زردری کی حکومتوں نے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹ کر صرف اپنے جیبیں بھری ہیں ، تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںممکنہ اضافے کو مسترد کرتی ہے ،حکمران عوام کا مسلسل معاشی قتل کر رہے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،حکمران ہر ماہ عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہے ہیں ، حکمرانوں کی لوٹ مار اور انکی عیاشیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے موجودہ حکمرانوں کو مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کا کوئی احساس نہیں ،موجودہ حکومت کی تمام پالیساں عوام دشمنی پر مبنی ہے ، نواز حکومت نے مزدور ، کسان ،کاشتکار کا حکومت نے بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے ،حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکلیف دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی کے اندر اور باہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی ، حکمران پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…