بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کی کرنسی رینمنبی(آر ایم بی)یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں گر گئی چینی کرنسی کی شرح قدر میں یہ کمی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیرومی پاول کے بیان کے ڈالر کی شرح قدرمیں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مسلسل تین کاروباری ایام تک شرح قدر میں اضافے کے بعد چینی کرنسی کی مرکزی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں 148بنیادی
پوائنٹس کی کمی سے 6.3294ہوگئی۔یہ بات چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے کاورباری نظام نے بتائی ہے امریکہ کے مرکزی بنک کے چیئرمین جیرمی پاول کے کانگریس میں اپنے پہلے بیان حلفی میں یہ کہنے کہ مالیاتی مارکیٹ میں حالیہ سرگرمیوں کے باوجود فیڈرل ریزور کے گورنر2018بھر میں شرح سود میں کئی مرتبہ اضافہ کرنے کا تاحال ارادہ رکھتے ہیں۔ڈالر کی شرح قدر میں اضافہ ہوگیا۔