بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وینا ملک کی ایک بار پھر شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں شروع کردیں، اس مرتبہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو چلاتی دکھائی دیں گی۔اس سلسلے میں انھوں نے حال ہی میں اپنا ایک نئی وڈیو تیار کی ہے جس کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر زبردست رسپانس ملا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ شوبز میری پہچان ہے۔

اوراس کی وجہ سے خوب شہرت حاصل کی۔ یہی وہ شعبہ ہے جس کی بدولت دنیا بھرمیں میرے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا لیکن جہاں تک بات میری نئی اننگز کی ہے تواس میں بہت ہی منفرد انداز میں کام کرتی دکھائی دوں گی۔وینا ملک نے کہا کہ اس مرتبہ میں نے اپنے شوہراسد کے ساتھ مل کر موسیقی کے کچھ نئے تجربات کیے ہیں ہم نے ایک وڈیو بھی تیار کی ہے اس کی لانچنگ تقریب جلد منعقد کی جائے گی لیکن اس سے پہلے ہم نے اپنے گیت کا ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا جس کا رسپانس ہماری توقعات سے بڑھ کرسامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…