کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس سے شعبہ فنانس کے 4 انتہائی اہمیت کے حامل لیپ ٹاپ چوری کرلیے گئے ہیں۔یہ لیپ ٹاپ ڈپٹی جنرل منیجر اکاونٹنگ ، انجینئرنگ فنانس اور آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے چوری کیے گئے۔کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس سے 4 لیپ ٹاپ چوری ہوگئے ہیں،
یہ چاروں لیپ ٹاپ ایک ہفتہ قبل ایک ہی دن میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام سیکیورٹی انتظامات کے باوجود چوری کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 لیپ ٹاپ ڈپٹی جنرل منیجر اکاؤنٹنگ تنویربنگش کے دفتر اور باقی دو انجینئرنگ فنانس اورآڈٹ ڈپارٹمنٹ سے چوری کیے گئے۔ڈپٹی جنرل منیجراکاونٹنگ تنویربنگش نے اس حوالے سے حکام کو آگاہ کردیا ہے تاہم پی آئی اے سیکیورٹی ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی لیپ ٹاپ برآمدکرانے میں ناکام ہے جبکہ اب تک چوری کا مقدمہ بھی درج نہیں کیایا جاسکا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے لیپ ٹاپ چوری کی تصدیق کردی ہے، تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ پی آئی اے کے اہم ترین شعبے کے لیپ ٹاپ ملی بھگت سے چوری کرائے گئے ہیں۔چوری ہونے والے لیپ ٹاپ میں شعبہ فنانس کااہم ریکارڈ موجود تھا اور اہم ترین لیپ ٹاپ آڈٹ ڈپارٹمنٹ کا تھا ، جس میں حساس نوعیت کا ریکارڈ موجود تھا۔ شعبہ فنانس کے 4 انتہائی اہمیت کے حامل لیپ ٹاپ چوری کرلیے گئے ہیں۔یہ لیپ ٹاپ ڈپٹی جنرل منیجر اکاونٹنگ ، انجینئرنگ فنانس اور آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے چوری کیے گئے۔کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس سے 4 لیپ ٹاپ چوری ہوگئے ہیں، یہ چاروں لیپ ٹاپ ایک ہفتہ قبل ایک ہی دن میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام سیکیورٹی انتظامات کے باوجود چوری کیے گئے۔ کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس سے شعبہ فنانس کے 4 انتہائی اہمیت کے حامل لیپ ٹاپ چوری کرلیے گئے ہیں۔