ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا ایف اے ٹی ایف میں چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کیا ؟ میڈیا پر زیر گردش خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کا حیرت انگیزجواب

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ وہ اس بارے میں نہیں کہہ سکتے کہ چین نے پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ابھی تک نہیں پتہ کہ پیرس میں کیا ہوا، یہ بہت تکنیکی معاملہ ہے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاکہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کاوشوں کو سراہا ہے اور اسلام آباد کو ہمیشہ ہر فورم پر مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔دریں اثناء پاکستان میں تعینات چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ایس سی او خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے ٗافغانستان میں منشیات کی پیداوار کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ منگل کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صورتحال میں تبدیلیاں آئی ہیں ایس سی او کا کردار بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی او استحکام اور ترقی کے مساوی مواقع کا حامی ہے ٗ ہم سب کیلئے کاممیابی کی صورتحال کے خواہاں ہیں علاقائی تعاون اور مشترکہ کوششیں سب کیلئے مفید اور پائیدار ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی او خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک باہمی تعاون اور مسائل کے مشترکہ حل کے لئے اقدامات کریں افغانستان میں منشیات کی پیداوار کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ علاقائی تعاون کیلئے افغانستان میں دیر پا استحکام پہلی ترجیح ہونی چاہئے تمام دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سے ترقی کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ چین کے سفیر نے کہا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جانے چاہئیں ایس سی او کے تحت منصوبوں کے لئے بینک اور فنڈ قائم کئے جاسکتے ہیں۔ علاقائی تجارت کو فروغ دینے سے آپس کے تعلقات میں بہتری آئے گی تعلیم ٗصحت ٗتحقیق اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…