اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی اس سمری میں
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور اس کے علاوہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسکی منظوری دے دی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔