جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

85 سالہ شخص کی 70 سالہ خاتون سے دوبارہ شادی

datetime 27  فروری‬‮  2018 |

منڈی بہاؤالدین(سی پی پی) دل جوان ہو تو محبت میں عمر رکاوٹ نہیں بن سکتی اور یہ بات منڈی بہاالدین کے 85 سالہ شخص نے ایک 70 سالہ خاتون سے دوبارہ شادی کرکے ثابت کردی ہے۔منڈی بہاالدین کے علاقے واسو میں 85 سالہ بشیر نے 70 سالہ رحمت بی بی سے دھوم دھام سے شادی کی، جس میں سب رشتہ داروں نے شرکت کی۔شادی میں تمام رسومات شاندار طریقے سے ادا کی گئیں، جن میں ان کے پوتے پوتیوں سمیت رشتہ داروں اور محلے داروں نے بھرپور حصہ لیا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ رحمت بی بی سے 50 سال قبل بھی بابا بشیر نے شادی کی تھی تاہم 30 سال بعد دونوں میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہونے کے باعث طلاق ہوگئی تھی۔جس کے بعد چار بچوں کے ماں باپ کے راستے الگ الگ ہوگئے تھے اور رحمت بی بی نے دوسری شادی کرلی تھی۔لیکن پھر خاتون کے دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد پوتے پوتیوں نے اپنے دادا دادی کو دوبارہ ایک کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں ایک بار پھر ایک دوسرے کا ہمسفر بنا ڈالا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…