ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ سے زائد ووٹرز کو خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا،یہ ووٹ کن افراد کے ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں سے ایک کروڑ سے زائد فوت شدہ،مشکوک اور ڈبل اندراج والے ووٹرز کو خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اگلے عام انتخابات سے قبل 75لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے گاجبکہ مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین

12ملین سے زائد فرق کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے مرحلے کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے نادرہ سے موصول ہونے والے ریکارڈ اور گھر گھر تصدیق کے دوران ایک کروڑ سے زائد مشکوک ووٹرز کا سراغ لگایا ہے ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں سے فوت ہونے والے مرد خواتین ووٹرز کے علاوہ فہرستوں میں کئی جگہوں پر اندراج ہونے والے ووٹرز کو بھی نکال باہر کیا جائے گا تاکہ اگلے انتخابات میں صاف و شفاف ووٹرلسٹوں کو امیدواروں کے حوالے کیا جا سکے ذرائع کے مطابق اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں 75لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیاجائے گااور نئے الیکشن ایکٹ کے تحت شناختی کارڈ بنانے والے ہر پاکستانی مرد خواتین سے اس کی مرضی کے مطابق مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ کا اندراج بھی کیا جائے گا ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں میں مرد خواتین ووٹرز کے مابین 12ملین سے زائد فرق کو ختم کرنے کیلئے بھی نادرہ کی مدد سے جن علاقوں میں فرق زیادہ ہے وہاں پر خصوصی مہم شروع کی گی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…