نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال کے ایک نواحی قصبہ میں ہونے والی شادی میں نوٹوں کی برسات کر دی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نارووال کے نواحی قصبہ بہبل والی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہے کے بھائیوں نے شادی کی تقریب میں نوٹوں کی برسات کر دی، دلہے کے بھائیوں نے دس روپے سے لے کر پانچ ہزار روپے تک کے کرنسی نوٹ ہوا میں اڑائے اور باراتیوں کی موجیں کروا دیں، اس شادی میں نوٹوں کی خوب نمائش کی گئی، واضح رہے کہ قصبہ بہبل والی میں
نعیم نامی شہری کی شادی پر اس کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں نے خوب دل کھول کر نوٹ برسائے۔ اس شادی میں شریک ہونے والے باراتیوں نے خوب نوٹ اکٹھے کیے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس شادی کے بارے میں نارووال کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی شادی کبھی نہیں دیکھی، نعیم اور اس کے بھائی چین میں بچوں کے کھلونے اور گارمنٹس کا کاروبار کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ بیرون ملک سے پرانی گاڑیوں، الیکٹرانکس اور کمپیوٹرز کا بھی کاروبار کرتے ہیں۔