منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کا خطرہ،خیبرحکومت کی سکیورٹی اداروں کو جدید آ لات کی فراہمی کی درخواست

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)پاک افغان سرحدی علاقوں میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات اور پاکستان میں قدم جمانے سے روکنے کیلیے خیبرپختونخوا حکومت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے معاونت کی درخواست کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہاگیا ہے کہ فرنٹ لائن پر پاک فوج کے بعد دفاعی خدمات انجام دینے میں مصروف خیبرپختونخوا پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے سے داعش جیسے عالمی خطرے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں امریکا اور بھارتی آشیرباد ، پاکستان سے بھاگنے والے کالعدم جماعتوں بالخصوص ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی ذہن سازی اور داعش میں شمولیت کیلیے بھاری رقوم خرچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں داعش کو فروغ دینا اور پاکستان کو اندرونی طورپرکمزورکرنا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ داعش کا سب سے زیادہ دبا ماضی میں دیگر شدت پسندوں کی طرح ایک بار پھر خیبرپختونخوا پولیس پر آئے گا جو پاک فوج کے بعد شہری و دیہی علاقوں میں فرنٹ لائن فورس کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہے۔خیبرپختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر دہشتگردی کیخلاف بیک وقت اندرون صوبہ اور سرحد پار بیٹھے دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور دہشتگردی کے90 فیصد واقعات میں دہشتگرد خیبر پختونخواکو ہی ٹارگٹ کرتے ہیں، ان واقعات کیخلاف خیبر پختونخوا پولیس90 فیصد کامیاب نتائج دے رہی ہے جبکہ اس دوران90 فیصد شہادتیں بھی خیبرپختونخوا پولیس کی ہی ہوتی ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک1600سے زائد خیبرپختونخواپولیس کے اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے3 سال کے دوران ایک ہزار645 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے124کے سرکی قیمتیں مقرر تھیں۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل50 دہشتگرد پولیس کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا انتظامیہ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث مشترکہ مفادات کونسل کو لکھا ہے کہ انہیں فنڈز نہ بھی دیں توکم ازکم جدید ہتھیار،وردیاں ،پولیس ہیلمٹ، بکتر بندگاڑیاں،گولہ بارود اورجدید ٹیکنالوجی فراہمی سے خیبر پختونخوا پولیس کو مزید مضبوط کرنے میں تعاون کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…