منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماحولیاتی آلودگی خطے کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے، حکومت اقدامات کرے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی خطے کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں کو مضبوط بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ ایشیاپیسیفک ماحولیاتی انصاف کانفرنس لاہور کے نجی ہوٹل میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق و ماحولیات جان ناکس کے علاوہ ملائیشیا ، ویت نام ، افغانستان ، سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک سے مندوبین شریک ہیں۔

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس شیخ نجم الحسن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت ججز اور سینیئر وکلا کانفرنس میں موجود ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ججز کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں، ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے ، صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ قوانین موجود ہیں ، جدید سائنسی بنیادوں پر ماحول کی حفاظت یقینی بنانا ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 1992میں پاکستان نے تحفظ ماحولیات ایکٹ پاس کیا، 2012 میں بھوربن میں انوائرمنٹل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جہاں ماحول کی بہتری کیلئے ڈیکلیریشن جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…