کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق پاکستان کے ذمے واجب الادا بیرونی قرضے 89 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے ذمے غیر ملکی قرضے89 ارب ڈالر کی سطح
پر پہنچ گئے ہیں، گزشتہ سال بیرونی قرضوں میں 13 ارب 13 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق طویل المدتی قرضوں کا حجم 59 ارب 45 کروڑ ڈالر ہے جبکہ آئی ایم ایف کے قرضوں کا حجم 5 ارب 91 کروڑ ڈالر ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی کنٹرول میں مختلف اداروں کے ذمے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ ہے۔