اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان کی گمشدگی پر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے
اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے ٗسپریم کورٹ سے استدعا ہے میٹر و اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل گیا ہے۔اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا اور میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہونے کے بعد میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان کی گمشدگی پر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے