بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

موت کے 20 گھنٹے بعد بھی سری دیوی کی نعش ورثاء کو کیوں نہیں دی جا رہی؟ فرانزک ڈیپارٹمنٹ کیا کر رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 19 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سری دیوی کی لاش ابھی تک رشتہ داروں کے حوالے نہیں کی گئی۔

پوسٹ مارٹم بارے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ مراحل پر کام ہو رہا ہے ابھی رپورٹ مکمل ہونے کچھ وقت لگے گا۔ واضح رہے کہ  سری دیوی گزشتہ شب دبئی میں انتقال کرگئی ہیں ،ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی منتقل کیاجائے گا، موت کی اطلاع ملتے ہی دبئی میں موجود ان کے مداح خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دبئی فارنزک سنٹر پر جمع ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں موجود بھارتی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایاکہ ایمریٹس ٹاور میں موجود ہوٹل کے کمرے میں سری دیوی گزشتہ شب گیارہ بجے انتقال کرگئیں ، اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے باتھ روم میں ہی سری دیوی کو دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طورپر راشد ہسپتال منتقل کیاگیا ۔اس ضمن میں ہوٹل کی انتظامیہ نے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا تاہم ایک ملازم کا کہناتھاکہ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔بھارتی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق سری دیوی کو مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ سری  دیوی شادی میں شرکت کیلئے اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 19 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سری دیوی کی لاش ابھی تک رشتہ داروں کے حوالے نہیں کی گئی۔ پوسٹ مارٹم بارے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ مراحل پر کام ہو رہا ہے ابھی رپورٹ مکمل ہونے کچھ وقت لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…