جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعدسول افسران کی ہڑتال کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے ،اقدام ریاست کیخلاف بغاوت ہے ،اعتزاز احسن

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعدسول افسران کی ہڑتال کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے ، یہ اقدام ریاست کے خلاف بغاوت ہے جس پر انہیں ملازمت سے برطرف اور انکے خلاف بغاوت کے مقدمات درج ہونے چاہئیں ،آئندہ آنے والی حکومت ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والے افسران کے خلاف نہ صرف مقدمات کااندراج کرائے گی بلکہ انہیں ملازمت سے بھی برطرف کرے گی ۔

دو روزہ لٹریری فیسٹول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد سول افسران کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال حکومت کی ایماء پر کی جارہی ہے ۔پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب پبلک سرونٹ نے ہڑتال کا عندیہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ غلام مصطفی کھر کے دور میں پنجاب کی پولیس نے ہڑتال کی کال دی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھاکہ اگر پولیس والے نو بجے تک تھانوں میں واپس نہ آئے تو پیپلز پارٹی کے کارکن تمام تھانوں میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جس کے بعد پولیس اہلکار پونے چھ بجے ڈیوٹیوں پر واپس آنا شروع ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سول افسران کا حالیہ اقدام ریاست سے بغاوت ہے اور اس میں وفاقی اور صوبائی حکومت شریک ہیں ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جانا چاہیے تھا اوروفاقی حکومت انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتی ۔ انہوںنے کہا کہ 1946میں جب آزادی کی تحریک زوروں پر تھی اس وقت قائد اعظم محمد علی جناح نے سرکاری افسران کو قلم چھوڑ ہڑتال کا حکم دیا تھا لیکن ان بابوئوں نے اس وقت ہڑتال نہیں کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف میں کون سا کرشمہ ہے کہیں یہ چوروں کا سردار تو نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سعید مہدی ، سلمان فاروقی ، احمد صادق سمیت دیگر اعلیٰ سول بیورو کریٹس گرفتار ہوئے لیکن کسی نے ہڑتال نہیں کی ۔

نواز شریف اور شہباز شریف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔ ان کے بندے کو پکڑ لیا گیا کیونکہ احد چیمہ کے بغیر ان کی حکومت نہیں چل سکتی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو ثابت ہو گیا کہ کون کون سے افسران وزیر اعلیٰ کے ملازم ہیں ،یہ کیسے عام انتخابات میں غیر جانبدار رہیں گے اور ایک ایک نام سامنے آیا ہے ۔ آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ ہڑتال کرنے والے افسران کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج کرائے گی بلکہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے برطرف بھی کرے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…