بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

غصے میں آکر پریانکا چوپڑا نے گلاس مارکر اپنا سرپھوڑ دیا

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

لاس اینجلس(این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا غصے میں نہایت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیاجب انہوں نے اپنا سرپھوڑنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں اور بہترین اداکاری سے نام کمانے والی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا فطرتاً کافی نرم مزاج ثابت ہوئی ہیں، چاہے کتنی ہی بڑی مشکل سامنے آجائیپریانکا تمام پریشانیوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہیں۔

اور تمام مسائل کو بہت اچھے طریقے سے نمٹانے کا ہنر جانتی ہیں۔ لیکن مشہور اداکارہ ہونے کے باوجود پریانکا ایک انسان بھی ہیں جو مشکل حالات اور بے تحاشہ کام کرنے کی وجہ سے تھکن اور ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اورجب پریانکا ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اس وقت بہت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت شیشے کے گلاس میں کوئی مشروب پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں، مشروب پینے کے بعد اچانک انہوں نے وہی گلاس اپنے سر پر دے مارا اور گلاس سے اپنا سر پھوڑ ڈالا۔ تاہم پریانکا کے سرکو تو کچھ نہیں ہوالیکن بیچارا شیشے کا نازک گلاس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بجنے والے گانے سے پتہ چلا کہ پریانکا نے اپنا سر کیوں پھوڑا۔دراصل پریانکا اس وقت امریکا میں اپنے سیریل ’’کوانٹیکو3‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں، ان کی شوٹنگ کا شیڈول نہایت سخت ہے اور انہیں لگاتار کئی کئی گھنٹے کام کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ان کا دن اچھا نہیں گزرا یہی وجہ ہے کہ غصے میں آکر پریانکا نے گلاس اپنے سر پردے مارا۔پریانکا کو شدیدغصے میں بھی اپنے چاہنے والوں کا بیحد خیال ہے جب ہی تو انہوں نے ویڈیو کے ساتھ احتیاطاً پیغام دیا کہ اس عمل کو کبھی اپنے گھر میں کرنیکی کوشش نہ کریں، میں نے یہ اسلئے کیا کیونکہ میرا دن برا گزرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…