بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

فواد چوہدری کو 5ارب ہرجانے کا نوٹس،تحریک انصاف کے رہنما نے ایسی کیا حرکت کی تھی ،جانئے

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو 22فروری کو میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگانے پر 5ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نجیب فیصل چوہدری کے ذریعے پیراگون سٹی کا مالک قرار دینے ۔

بھائی کو آشیانہ اقبال کا چودہ ارب کا ٹھیکہ دلوانے اور کرپشن کے جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لیگل نوٹس بھجوایا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان ہر شخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے ،کسی شخص کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے ہتک آمیز بیانات دے۔ خواجہ سعد رفیق عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پارلیمان کے رکن بنے، انہوں نے خسارے کا شکار دم توڑتے قومی ادارے کو بحالی، ترقی اور جدت دی، پروپیگنڈا کا مقصد الیکشن سے قبل وزیر ریلوے کی شہرت کو نقصان پہنچانا،ان کے سرکاری کام میں خلل ڈالنا اور قومی ذمے داریوں کی بجا آوری پر اثرانداز ہوناہے۔فواد چوہدری اس ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگے۔اگر چودہ دن میں معافی نہ مانگی گئی تو وزیر ریلوے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…