جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس ،نیب کی ایک اور بڑی کارروائی،14 ارب مالیت کا کنٹریکٹ جعلی کاغذات کی مدد سے حاصل کرنے والااہم ملزم گرفتار،چونکادینے والے انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو ( لاہور) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس میں کارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق عالم کوگرفتار کر لیا ۔نیب ترجمان کے مطابق ملزم کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا،ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی سی 4 کیٹیگری کی ذیلی کمپنی ہے،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا گیا

جس میں 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے،تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، ترجمان نیب کے مطابق کاسا کمپنی تین کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکو اور چائنہ فرسٹ گروپ کا جوائنٹ ونچر ہے،قانونی طور پر کمپنیوں کو 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے،ترجمان کے مطابق جعلی کاغذات کے ذریعے میسرز ایم ایس سپارکو،بسم اللہ کنسٹرکشن اور میسرز چائنہ فرسٹ نامی کمپنی کو جوائنٹ ونچر کے طور پر پیش کیا گیا۔کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 1000 ملین سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان کے مطابق بسم اللہ انجینئرنگ سروسز پیراگون سٹی کی ملکیت ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کو الزامات کے دفاع کا باقاعدہ موقع فراہم کیا گیا تھا۔ملزم شاہد شفیق نے ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب مالیت کا کنٹریکٹ جعلی کاغذات کی مدد سے حاصل کیا۔ملزم کے ممکنہ روپوش یا ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ترجمان کے مطابق ملزم شاہد شفیق کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…