لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب مشکل حالات میں بھی اپنا کام میرٹ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کرتا رہے گا، قومی احتساب بیورو کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنا کام قانون، میرٹ، شفافیت اور انصاف کے مروجہ اصولوں کے مطابق کرتا رہے گا،
نیب کسی قسم کی دھمکی، سرزنش، احتجاج یا تنبیہ کو اپنے قانونی کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دے گا۔ نیب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہنا ہے کہ احد چیمہ کے ریمانڈ کے اختتام پر صورتحال کی مزید وضاحت معزز احتساب عدالت میں رپورٹ کی صورت میں پیش کی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے یہ معاملہ کیونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے اس کا جواب نہیں دیا جائے گا لیکن نیب اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نیب کا سیاست یا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، قومی احتساب بیورو کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف پاکستان، آئین پاکستان اور پاکستان کے عوام سے ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ احد چیمہ کی حفاظت اور ریکارڈ کے تحفظ کے لیے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے۔ نیب مشکل حالات میں بھی اپنا کام میرٹ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کرتا رہے گا، قومی احتساب بیورو کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنا کام قانون، میرٹ، شفافیت اور انصاف کے مروجہ اصولوں کے مطابق کرتا رہے گا احد چیمہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہنا ہے کہ احد چیمہ کے ریمانڈ کے اختتام پر صورتحال کی مزید وضاحت معزز احتساب عدالت میں رپورٹ کی صورت میں پیش کی جائے گی۔