لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر’’ ویمن آن ویلز ‘‘پراجیکٹ کے تحت موٹربائیک کے لئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔سٹرٹیجک ریفارم یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بتایا کہ خواتین بالخصوص طالبات اور ورکنگ وویمن کو آمد و رفت میں خود محتار بنانے کے لئے حکومت پنجاب’’ ویمن آن ویلز ‘‘کے اختراعی پراجیکٹ کے تحت خواتین کو سی ڈی 70 ڈریم موٹرسائیکل امدادی نرخ پر دیئے جا رہے ہیں ۔ پراجیکٹ میں خواتین کی دلچسپی
دیکھ کر امیدواروں کے پر زوراصر ار پر ’’ ویمن آن ویلز ‘‘ پراجیکٹ کی آخری تاریخ 25 فروری سے بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 25 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔ ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی نے بتایا کہ خواتین کو موٹر سائیکل کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب سوفیصد مارک اپ خود ادا کرے گی ۔ ہر موٹر سائیکل پر تقریبا 25 ہزار روپے حکومت پنجاب بطور سبسڈی ادا کرے گی۔خواتین امیدوار ہیلپ لائن 111-267-200 اور پنجاب بنک کی ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتی ہیں۔