لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا، مریم نواز نے میاں نواز شریف کے کیے گئے فیصلوں کوکالعدم قرار دینے پرکہا کہ اسے کہتے ہیں ایک شخص کونشانہ بنانا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں انتخابی اصلاحات کی شق 203کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پارٹی
صدارت سے بھی نااہل ہو گئے، نہ صرف وہ پارٹی صدارت سے نااہل کیے گئے بلکہ ان کے بطور پارٹی صدر کیے گئے تمام فیصلوں کو بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے جاری کیے گئے سینٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس کے اجراء کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سینٹ کیلئے ن لیگی امیدواروں کوآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔