اسلام آباد(سی پی پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے، عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرہ نہ کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے باہرصحافی نے سوال کیا کہ (ن)لیگ والے عمران خان کی شادی پر تنقید کررہے ہیں جبکہ آپ کااپنی شادی بارے میں کیا خیال ہے؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے۔
ماں باپ کی دعائیں ہیں اور اپنی شادی سے خوش ہوں،ان کا کہناتھا کہ مزیدکسی شادی کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی ۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ شہبازشریف بھی شادیاں کرکے چھوڑ دیتے ہیں انہیں کیا کہیں گے ؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ شہبازشریف سیاسی مقصداور خواب کی تعبیر کیلئے شادیاں نہیں کرتے،وزیراعلی پنجاب کو بھی 4 شادیوں کی اجازت ہے ،انکل کو مشورہ دیتا ہوں 4 شادیاں پوری کریں۔