منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اجتماعی زیادتی کا سین فلمائے جانے کے موقع پر خوف میں مبتلا تھی ،عالیہ بھٹ

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) جنسی ہراسگی ایک ایسا گھنائونا جرم ہے جو کسی بھی خاتون کو عمر بھر کیلئے خوفزدہ رکھ سکتا ہے، اسی طرح چاہے وہ نقلی ہی ہو لیکن فلموں میں جنسی ہراسگی کے مناظر عکسبند کرانا اداکارائوں کیلئے انتہائی کٹھن کام ہوتاہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران ایسے مناظر سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا ہے جو واقعی چونکا دینے والا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی فلم اڑتا پنجاب میں خود پر فلمائے گئے اجتماعی زیادتی کے سین کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جب آپ سیٹ پر جاتے ہیں اور ڈائریکٹر ہدایات دے رہا ہوتا ہے تو آپ کو یہ بالکل ٹیکنیکل سا معاملہ لگتا ہے کہ تم نے ادھر سے آنا ہے اور تم نے یہ کہنا ہے اور چیخنا ہے وغیرہ وغیرہ ، یہ ہدایات سن کر آپ کہتے ہیں کہ یہ تو کوئی مشکل کام نہیں ہے، آپ با آسانی اسے کرسکتے ہیں کیونکہ آپ تو صرف فلم کا ایک سین ہی عکسبند کرارہے ہیں لیکن جب وہ اجتماعی زیادتی کا منظر عکسبند ہوا تو اس وقت میں دل میں یہ سوچ رہی تھی کہ یہ سین جلدی سے ختم ہوجائے، میں بس یہی چاہتی تھی کہ کسی طرح جلد از جلد جان چھوٹے۔عالیہ بھٹ نے بتایا کہ جس دن اجتماعی زیادتی کا سین فلمایا جانا تھا تو اس دن وہ سیٹ پر جانے سے خوف کھا رہی تھیں۔ میرے ساتھ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا لیکن یہ بہت ہی عجیب تھا کہ اس طرح کا منظر عکسبند ہو رہا ہو اور اس دوران مجھے جذباتی بھی نہیں ہونا اور اپنے دماغ کو پرسکون رکھنا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…