پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مسلمان کوکلہاڑیوں کے وار کرکے قتل اور پھر اس کی لاش کو آگ لگانے والے بھارتی درندے کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے شنبو لال ریگر کی جانب سے مسلمان شخص کا بے رحمانہ قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی جودھ پور سینٹرل جیل سے ایک اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسلمان شخص کے قتل کے جرم میں سزا پانے والے شخص کی جیل سے ویڈیو بنا کر جاری کرنے کے معاملے نے جیل کی سیکیورٹی پر کئی سوالات اٹھا دئیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں مغربی بھارت کے شنبو لال ریگر کو مذہبی اختلافات پر ایک مسلمان شخص کے بے رحمانہ قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔شنبو لال ریگر کی گرفتاری ملزم کی جانب سے قتل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سامنے آئے تھی۔شنبولال نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مسلمان مزدور محمد افرازل کو پہلے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا، پھر اس کی لاش کو آگ لگادی جبکہ اس سے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کی تھی۔نئی جاری ہونے والی دو ویڈیوز میں شنبو لال نے جیل کے کمرے سے جہاد کے خلاف نعرے لگائے اور ہندؤں کو جہاد کے خلاف متحد ہونے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ میں ہندو خواتین پر کیا جانے والا ظلم برداشت نہیں کرسکتا اور اس کیلئے میں نے اپنی زندگی تباہ کردی تاہم مجھے اس پر کوئی غم نہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ویڈیو میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ماماتا بنیرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ ہونے سے بچائیے اور عوام سے گزارش کی کہ تفریق کو چھوڑ کر ایک مضبوط ملک بنائیں۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق موبائل کیمرے سے بنی ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اس نے جیل کی ناقص سیکیورٹی کی صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔میڈیا ادارے کے مطابق ریاستی ہوم منسٹر گلاب چند کتریا نے شنبھو لال کے پاس جیل میں موبائل فون پہنچنے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…