پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے تو۔۔۔۔گورنرسندھ محمدزبیربولے تو بہت کچھ بول پڑے

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے بات چیت میں گورنرسندھ نے کہا کہ عمران خان کو خوشیاں ملیں اور ان کی زندگی میں سکون آئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے تو

تمام کنوارے شادی کرلیتے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے سیاسی رسہ کشی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔انتخابات وقت پر نہ ہونے کا کوئی جوازموجود نہیں ہے، جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ آصف زرداری راؤانوارسے متعلق دیئے گئے بیان کو واپس لیں اور انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ایم کیوایم کے ٹکڑے ہونا رک جائیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…