ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر کے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ، چین

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن) چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات کے زریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوان چون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مزاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوان چون اینگ نے واضح طور پر کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع ، صنعت و تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینے کے منصوبے پر بھارتی اعتراض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پانچواں صوبہ ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ ان ہی علاقوں کے زریعے دونوں ممالک کو منسلک کرے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…