منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمائمہ اور ریحام خان جو کام نہ کر سکیں عمران خان کی تیسری دلہن بشریٰ بی بی نے کر دیا، سوشل میڈیا پر تبصرے

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی تیسری دلہن پہلی دونوں سابقہ بیویوں سے مختلف نکلیں، نکاح کی تقریب کے دوران ایسا کام کر دیا جو جمائمہ اور ریحام خان نہ کر سکیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری دلہن بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کے نکاح کی تصدیق کر دی گئی ہے اور عمران خان انہیں لیکر بنی گالہ اسلام آباد واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں جبکہ ولیمے

کی تقریب سادگی سے منانے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ عمران خان اور بشری بی بی کی تحریک انصاف کی جانب سے جاری نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے نکاح کی تقریب میں نہ صرف اپنے آپ کو سر سے لے کر پائوں تک ایک بڑی سے چادر سے ڈھانپ رکھا ہے بلکہ گھونگٹ میںنکالا ہوا ہے۔ بشریٰ بی بی سے متعلق مشہور ہے کہ وہ روحانی شخصیت ہیں اور باپردہ رہتی ہیں جبکہ وہ عمران خان کی روحانی پیشوا کے طور پر ہی پہلے منظر عام پر آئی تھیں۔ اس سے قبل عمران خان کی دونوں شادیوں میں ان کی سابقہ دلہنوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائمہ اور ریحام خان دونوں نے کسی قسم کا پردہ نہیں کر رکھا تھا اور نہ ہی انہوں نے چہرہ ڈھانپا تھا۔ بشریٰ بی بی کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ان پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا صارفین بشریٰ بی بی کے اس طریقہ کو سراہ رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف اور عمران خان کی کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی بلکہ ایک گھریلو زندگی گزاریں گی۔جبکہ عمران خان کی دعوت ولیمہ بھی نہایت سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں صرف تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں اور قریبی دوستوں اور عزیزوں کو دعوت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…