منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

راحیل شریف کے ہاتھ میں تلوار ۔۔ پاکستان کے مایہ ناز سپوت اورفخر کی سعودی عرب سے ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ سارا پاکستان دنگ رہ گیا، سابق آرمی چیف کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق مایہ ناز ہر دلعزیز سپہ سالار جنرل(ر)راحیل شریف اس وقت سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور سعودی عرب کی اہم شخصیات سمیت وہاں کے عوام پاکستانیوں کی طرح راحیل شریف کو

اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔سعودی شاہی خاندان میں آپ کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شاہی خاندان کے افراد آپ کی بہت عزت و احترام کرتے ہیں۔راحیل شریف کی سعودی عرب میں شہرت کا اندازہ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب جنرل(ر)راحیل شریف سعودی شاہی خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی دعوت ملنے پر وہاں پہنچے تو ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا اور اس دوران انہیں سربراہ مملکت جیسا پروٹوکول دیا گیا۔ راحیل شریف کے استقبال کیلئے سعودی شاہی خاندان کے افراد گیٹ پر ہی موجود تھے جنہیں نے راحیل شریف کو رسیو کیا اور ہال میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ لے کر آئے ۔ ہال میں راحیل شریف کا دولہے سے تعارف کروایا گیا اور اس دوران راحیل شریف نے دولہے کو سلامی کا ایک لفافہ بھی پیش کیا۔ دوران تقریب شاہی خاندان کے وہاں موجود افراد اور دولہے کی شدید خواہش رہی کہ راحیل شریف ان کے ساتھ تشریف رکھیں۔ اس دوران روایتی انداز میں راحیل شریف کو سعودی قہوہ بھی پیش کیا گیا جبکہ سعودی روایت کے مطابق جب تلواروں کا رقص شروع ہوا تو راحیل شریف کو بھی اس میں شریک کیا گیا اور راحیل شریف تلوار تھامے روایتی انداز میں سعودی شاہی خاندان کی خوشیوں میں تلوار کے

ساتھ رقص میں شریک ہوئے۔ راحیل شریف کی شاہی شادی میں شرکت کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد راحیل شریف کو نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھ کر سراہ رہی ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…