بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

نوجوان باپ کو قتل کر کے تعزیت وصول کرتے ہوئے گرفتار

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

بیروت (این این آئی)لبنان کے شہر جبیل میں حکام نے ایک نوجوان کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنے باپ کی موت پر تعزیت وصول کرنے کے لیے لوگوں سے ملاقات کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نوجوان نے ہی اپنے والد کو قتل کیا۔لبنانی سکیورٹی فورسزکے مطابق نوجوان کے 53 سالہ باپ کی لاش چند روز قبل اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

مذکورہ شخص کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مقتول کے 26 سالہ بیٹے کو پیر کے روز جرم کے ارتکاب کے 48 گھنٹوں کے اندر حراست میں لے لیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران اس نوجوان نے ذاتی اور مالی وجوہات کے سبب اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے آلہ قتل یعنی چْھرے کو نواحی قصبے حرج میں پھینک دیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…