جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا ٗ سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا اور اسی وجہ سے سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت اب تک واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے اور فلم ان کے دوست و معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور کررہے ہیں جنہوں نے ان کے کردار میں ڈھلنے کیلئے خوب محنت کی۔

ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے گزشتہ دنوں فلم کی نمائش رواں سال 29 جون کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حیرت انگیز طور پر فلم کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا ٗبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور ہدایت کار میں فلم کے نام کے حوالے سے جاری سرد جنگ میں اب سنجے دت بھی کود پڑے ہیں اور فلم کے نام کے حوالے سے وہ بھی ناراض ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر سے ناراض ہوگئے ہیں جس کی وجہ بھی فلم کا نام بنی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں۔دوسری جانب فلم کا ٹریلر بھی 8 مئی کو ریلیز کیا جائیگا جس کے حوالے سے سنجے دت بھی پرجوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…