پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی آئین کو بنے ہوئے کافی عرصہ ہوچکا ہے اس لئے صروری ترامیم اور تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آئینی ڈھانچے میں جدت بہت ضروری ہے اور جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار آئینی ڈھانچے پر ہوت اہے۔ جبکہ تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کررہےہیں اور تحریک ا نصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز بنی گالہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف کے آئینی ماہرین اور سینیئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔ جس میں بابر اعوان‘ سردار اظہر طارق‘ ڈاکٹر عارف علوی ‘ عامر محمود کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں ۔ چیئرمین تحریکا نصاف عمران خان کی منظوری سے قائم ہونے والی کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کرے گی‘ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پارتی آئین کو بنے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اس لئے اس میں جدت لانے کیلےء کچھ ترامیم کرنا ضروری ہیں کیونکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار آئینی ڈھانچے پر ہوتا ہے۔ چیئرمین تحریکا نصاف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کررہے ہیں اور تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اس کا آئینی ڈھانچہ کسی بھی دیگر سیاسی جماعت سے بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…