جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر خلاف ورزیاں ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت سے اپنی فورسز کو معاہدے کی پاسداری کا پابند بنانے کا مطالبہ

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت اور احتجاج کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بٹل سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا۔ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر بٹل مدہار پور روڈ پربچوں کو سکول لے جانیوالی وین کو نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ضبط و تحمل کے مطالبہ کے باوجود بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ بھارت نے رواں سال کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر 335 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں ہیں جس کے نتیجے میں 14 بیگناہ شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا، انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔  بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت اور احتجاج کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…