بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں ایڈز جیسا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، اس گاؤں میں اب تک کتنے افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے؟ حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (این این آئی)سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں کوٹ عمرانہ کے نمبردار چوہدری محمد اکرم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نا م ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انکشا ف کیا گیا کہ 3500 آبادی پر مشتمل کوٹ عمرانہ میں ایڈز جیسا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 250 سے زائد افراد میں اس کی تشخیص بھی ہو چکی ہے۔

محمد اکرم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط میں مزید لکھا کہ ایڈز کے مرض کے باعث لوگوں میں خو ف و ہراس پایا جا رہا ہے۔گاؤں کے نمبردار کے خط پر وزیر اعلیٰ پنجا ب نے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور محکمہ صحت کی ٹیم کو فوری طور پر گاؤں میں گھر گھر ہر شخص کا ایڈز کے ٹسٹ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں پہنچی تو پہلے روز 80 روز ایچ آئی وی ایڈز کے ٹسٹ کئے گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، 22 سے زائد افراد میں ایڈز کا وائرس پایا گیا جب کہ محکمہ صحت نے اس با ت کی تصدیق کی کہ اس سے قبل اسی گاؤں کے 16 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی تھی۔چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر نصرت ریاض کے مطابق سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرا نہ میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر نصرت نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اللہ دتہ نامی اتائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے 15 سال قبل گاؤں میں ایڈز کا مرض پھیلا تھا، جو خود بھی اسی مرض میں مبتلا ہو کر مرا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر گاؤں میں ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کے لیے کیمپ لگا دیا گیا ہے جن لوگوں کے ایڈز ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کے نام کو خفیہ رکھا جا ئے گا جب کہ گاؤں کے ہر شخص کا ایڈز کا ٹسٹ کیا جا ئیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…