کراچی۔۔۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو کے اراکین کے درمیاں تلخ کلامی ہوئی اس موقع پرشیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے۔اس دوران اذان کی صد ا بھی بلند ہوئی لیکن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے اذان کا احترام کئے بغیر ایک دوسرے سخت جملے برساتے رہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین کے درمیاں اسمبلی اجلاس میں تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ اس وقت ہوا جب وزیر اطلا عات سندھ شرجیل میمن نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر بات کی۔بات ہوتے ہوتے ٹارگٹ کلرز تک جا پہنچی،شرجیل میمن نے کہا کہ کن کن دہشت گردوں کا نام لوں،ٹارگٹ کلر فاروق دادا ایم ڈی واٹر بورڈ کا ڈرائیور تھا۔ اس دوران خواجہ اظہار الحسن نے جواب دیا کہ ایم کیو ایم کے ان لوگوں کا نام بھی گنواو? ں گا جن کا ماروائے عدالت قتل ہوا۔اس دوران اذان کی صد ا بھی بلند ہوئی لیکن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے اذان کا احترام کئے بغیر ایک دوسرے سخت جملے برساتے رہے۔اسمبلی میں ایک جانب شیم کی گونج تھی تو دوسری جانب ظالموں جوا ب دو ،ظلم کا حساب دو کے نعرے گونجتے رہے اسپیکر سندھ اسمبلی ا?غا سراج درانی کے سمجھانے کے باوجود خواجہ اظہارالحسن اور شرجیل میمن کے درمیان جملے بازی اس وقت تک جاری رہی جب تک دونو ں کے مائک بند نہ ہوئے