عدن(این این آئی) صنعاء میں فوجداری کی خصوصی عدالت نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے خاندان اور قریبی شخصیتوں کی تمام جائدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ صنعاء ، الحدیدۃ اور
حجہ میں تمام جائدادیں ضبط کرلی گئیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق مکانات ، زرعی اراضی، پلاٹس اور عمارتیں سب چھین لی گئیں۔ حجہ اور الحدیدۃمیں ضبط شدہ املاک کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 32ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔