جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

فلسطین تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں،فلسطینی صدر

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی ) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں روسی صدرپوٹین نے کہا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدرعباس نے کہا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔ملاقات سے قبل صدر پوٹین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے امن عمل متاثر ہوسکتا ہے۔تاہم ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل فی الحال امن مذاکرات کے لیے راضی نظر نہیں آتے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…