بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آئی فون ایکس جیسا انتہائی سستا اسمارٹ فون

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایکس (10) ایپل کا سب سے مہنگا اور بہترین ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فون ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ آئی فون ایکس جیسے خوبصورت ڈیزائن والا فون صرف بیس ہزار روپے کے اندر خریدنا پسند کریں گے؟ مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے ‘بہترین’ آئی فون ایکس اگر ہاں تو چینی کمپنی اوکی ٹیل کا نیا فون آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

جی ہاں اوکی ٹیل یو 18 نامی فون دیکھنے میں آئی فون ایکس جیسا ہے مگر اس کی قیمت ایپل کے فلیگ شپ فون کے مقابلے میں 80 فیصد کم ہے۔ یو 18 بیزل لیس ڈسپلے اور آئی فون ایکس میں موجود ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی (چہرہ شناخت کرکے ڈیوائس ان لاک کرنے والی ٹیکنالوجی) سے لیس ہے ۔ یہاں تک کہ اس کی اسکرین کے اوپر وہ نوچ بھی دیا گیا جو آئی فون ایکس میں کیمرے اور چہرے کی شناخت والے ہارڈوئیر کے لیے دیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ دونوں فونز دیکھنے میں اتنے ملتے ہیں کہ ان کی پہچان اسی وقت ہوتی ہے جب ایک دوسرے کے ساتھ رکھے ہوں۔ چینی کمپنی کا فون ایپل کی ڈیوائس کے مقابلے میں کچھ بڑا ہے جبکہ اس کے دائیں جانب بٹن بھی دیئے گئے ہیں، اس سے ہٹ کر دونوں فونز جڑواں ہی لگتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس کے بجائے آئی فون ایٹ کیوں خریدا جائے؟ مگر یہ مشابہت اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب فون کو پلٹ کر دیکھا جائے۔ چینی کمپنی کے فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ عمودی انداز سے ڈیوائس کے درمیان میں دیا گیا ہے جبکہ آئی فون ایکس میں یہ بائیں جانب موجود ہے۔ اسی طرح یو 18 میں فنگرپرنٹ اسکینر بھی موجود ہے جبکہ آئی فون ایکس میں ایپل نے یہ نہیں دیا۔ اسی طرح یو 18 اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے جبکہ یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی گئی ہے۔ یہ فون بلیک اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ اور ہاں اس کی قیمت 180 ڈالرز (لگ بھگ بیس ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ اگر آپ اسے خریدنا چاہتے ہیں تو جلدی کرنا ہوگی کیونکہ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ میں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ ایسے صرف 999 فونز ہی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…